Post by Mohammed IbRaHim on Jan 22, 2014 18:26:16 GMT 5.5
جائز و ناجائز تعویذ و تمیمہ
تمائم و تعویذات میں فرق: تعویذ کی لغوی معنی "حفاظت کی دعا کرنا" ہے. (مصباح اللغات : ٥٨٣) فعل کے حساب سے (عربی میں) مادہ عوذ کے تحت "عَوَّذَ تَعوِِِيذًا وِ أعَاذَ" باب تفعيل کے وزن سے تعویذ بنتا ہے. (المنجد : صفحہ ٥٩٣) دوسرے لفظوں میں آپ اسے اسم کے حساب سے "تحریری دعا" کہہ لیجئے. جس طرح زبانی دعا کی قبولیت و اثرپذیری الله تعالیٰ کی مرضی پر موقوف ہے، ٹھیک اسی طرح پر قرآن کی آیات پر مشتمل تعویذ یعنی "تحریری دعا" کے اثرات و فوائد بھی الله تعالیٰ کی مشیت و مرضی پر ہی منحصر ہے. مَثَلاً : حدیثِ بخاری و مسلم میں ہے کہ رسول الله (صلی الله علیہ وسلم) پر لبید بن اعصم یہودی کے کیے ہوۓ سحر (جادو) کے اثرات ختم کرنے کے لئے وحی الہی کی ہدایت پر آپ (صلی الله علیہ وسلم) پر "معوذتين" یعنی سوره الفلق اور سوره الناس کا تلاوت کرنا، (تفسیر ابن عباس) صحابی رسول حضرت ابو سعید خدری (رضی الله عنہ) سے مروی وہ حدیث جس میں انہوں ایک سفر میں سورہ الفاتحہ پڑھ کر دم کرنے کے عمل سے سانپ کے کاٹے ہوۓ ایک مریض کا علاج کیا تھا اور وہ تندرست ہوگیا تھا اور بعد میں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے سارا واقعہ سنکر سورہ الفاتحہ کی اس تاثیر کی تصدیق فرمائی تھی.
التميمة : وهي خرزات كانت العرب تعلقها على أولادهم , يتقون بها العين في زعمهم (النهاية لابن الأثير : ج ١ ، ص ١٩٧)؛
"تميمة : "یہ خرزات (پتھر، منکے اور کوڑیوں کی مالا) کو کہتے ہیں جنہیں (زمانہ جاہلیت میں) عرب لوگ ( موثر بالذات سمجھ کر) بچوں کو اس کے ذریعہ سے نظرِ بد سے بچانے کے زعم (عقیدہ و نظریہ) سے پہناتے تھے".
نبی (صلی الله علیہ وسلم) کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ (رضی الله عنہا) فرماتی ہیں کہ : (( لَیْسَتِ التَّمِیْمَۃُ مَا تَعَلَّقَ بِہ بَعْدَ الْبَلاَئِ اِنَّمَا التَّمِیْمَۃُ مَا تَعَلَّقَ بِہ قَبْلَ الْبَلاَئِ ))، ’’تمیمہ وہ نہیں جو بلاء (مرض) کے بعد لٹکایا جائے، تمیمہ تو وہ ہے جو بلاء سے پہلے لٹکایا جائے۔‘‘ (المستدرک للحاکم :۴/۲۱۷ , الترغیب : ج۵ ص۲۷۱ ؛ طحاوی : ٢/٣٦٠) ؛
امام بغوی فرماتے ہیں : ’’ اَلتَّمَائِمُ جَمْعُ تَمِیْمَۃٍ وَ ہِیَ خَرَزَاتٌ کَانَتِ الْعَرَبُ تُعَلِّقُہَا عَلٰی اَوْلاَدِہِمْ یَتَّقُوْنَ بِہَا الْعَیْنَ بِزَعْمِہِمْ فَاَبْطَلَہَا الشَّرْعُ ‘‘ [شرح السنۃ (۱۲/۱۵۸)]؛
’’تمائم، تمیمہ کی جمع ہے، اور یہ گھونگے ہیں جنھیں عرب اپنے گمان میں اپنی اولاد کو نظربد وغیرہ سے بچانے کے لیے پہناتے تھے، شریعت نے انھیں باطل قرار دیا ہے۔‘‘
علامہ البانی فرماتے ہیں : ’’اور اسی قسم سے بعض لوگوں کا گھر کے دروازے پر جوتا لٹکانا، یا مکان کے اگلے حصے پر، یا بعض ڈرائیوروں کا گاڑی کے آگے، یا پیچھے جوتے لٹکانا، یا گاڑی کے اگلے شیشے پر ڈرائیور کے سامنے نیلے رنگ کے منکے لٹکانا بھی ہے، یہ سب ان کے زعم باطل کے مطابق نظر بد سے بچائو کی وجہ سے ہے۔‘‘ [السلسلۃ الصحیحۃ (۱/۶۵۰)]؛
چونکہ تمیمہ بھی (پناہ حاصل کرنے کے لئے) گلے میں لٹکایا جاتا، تو اسے بھی تعویذ کہا جانے لگا، جبکہ تعویذ میں اسماء اللہ تعالیٰ یا ادعیہٴ ماثورہ ہوں اور اس کو موٴثر حقیقی نہ سمجھا جاتا ہو (صرف الله کو موثر حقیقی مانتے بطور سبب کے تعویذ اختیار کیا جاتا ہو) تو اس قسم کے تعویذ کو بھی شرک قرار دینا تحکم و زیادتی ہے، اس لیے کہ اس قسم کے تعویذ کے لینے دینے اور استعمال کی اجازت کتب حدیث سے ملتی ہے، (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، مرقات شرح المشکاة، ص:۳۲۱ و ۳۲۲، ج۸، الترغیب والترہیب، ج۵ ص۲۷۱، ابوداوٴد شریف، ج۲، ص۹۲ وغیرہا) لہذا بعض لوگوں کا تعویذ پہننے کو مطلقاً شرک قرار دینا غلط ہے.
جہاں تک ان احادیث كا تعلق ہے جس میں آپ (صلی الله علیہ وسلم) نے تعویذ لٹکانے سے منع فرمایا ہے تو یہ اس صورت پر محمول ہیں،
١) جب کہ اس میں غیر اللہ سے استمداد چاہی گئی ہو، جس میں شرکیہ و کفریہ کلمات لکھے ہوں،
٢) یا تعویذ کو موٴثر بالذات (ذاتی طور اثر رکھنے والا)، نافع (نفع دینے والا) اور ضار (نقصان دینے والا) سمجھا جائے جیسا کہ لوگ زمانہٴ جاہلیت میں اعتقاد رکھتے تھے
٣) یا وہ عجمی زبان میں لکھے ہوں تو ان کے معنی معلوم نہ ہوں؛
لیکن اگر اسمائے حسنیٰ اور دیگر آیاتِ قرآنیہ و ادعیہٴ ماثورہ لکھ کر لٹکایا جائے تو اس میں مضائقہ نہیں۔
فتاویٰ علماۓ : حدیث ج ١٠، ص ٨٢ ، کتاب الایمان و العقائد : "کچھ شک نہیں کہ نفس دم (رقیہ) یعنی ذات دم کی یا ذات تعویذ یا ذات عمل حب (تولہ) کی نہیں بلکہ ان کی بعض قسمیں شرک ہیں ؛ اور اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے ؛
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم ان منتروں کو پڑھ کر مجھ کو سناؤ جب تک ان میں شرک نہ ہو میں کوئی حرج نہیں دیکھتا"۔" [صحيح مسلم » كِتَاب السَّلَامِ » بَاب لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ شِرْكٌ ...رقم الحديث: 4086]
فتاویٰ ثانیہ : ج ١ ، ص ٣٣٩ ، باب اول : عقائد و مہمات دین : "مسئلہ تعویذ میں اختلاف ہے ، راجح یہ ہے کہ آیات یا کلمات صحیحہ دعائیہ جو ثابت ہوں ان کا تعویذ بنانا جائز ہے ، ہندو ہو یا مسلمان . صحابہ کرام نے ایک کافر بیمار پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا تھا؛
بلکہ موثر حقیقی صرف الله تعالیٰ کو مانا جاۓ اور اس دم و تعویذ کو صرف سبب کے درجہ میں سمجھا جاۓ (جیسا کہ بیماری میں دوا وغیرہ کرانا)،
عن جابر رضی اللہ عنہ السئل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن النشرة فقال ہو من عمل الشیطان رواہ أبوداوٴد قال العلي القاري فی المرقاة النوع الذي کان من أہل الجاھلیة یعالجون بہ ویعتقدون فیہ وأما ما کان من الآیات القرآن والأسماء والصفات الربانیة والدعوات والماثورة النبویة فلا بأس بل یستحب سواء کان تعویذًا أو رقیة أو نشرة (مرقاة : ج۸ ص۳۶۱)
علاج بالقرآن پر اجماع ہے: دیکھئے بخاری شریف کے حاشیہ پر (حاشية بخاري : ١/٣٠٤) لکھا ہے: "فيه جواز الرقية وبه قالت الأئمة الأربعة" یعنی "رقیہ کے جواز پر ائمہ اربعہ قائل ہیں".
==================================================================
امام بخاری رح کے شیخ الحدیث امام ابو بکر بن ابی شیبہ رح کی کتاب "المصنف" کے "باب : جس نے اجازت دی تعویذ لٹکانے کے بیان میں" کی احادیث ملاحظہ ہوں:
حضرت مجاہد رح بچوں کے لئے "تعویذ" لکھتے تھے پھر وه ان پر اسے لٹکتے تھے.
٢٣٨٩٣- .....حضرت جعفر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ تعویذاتِ قرآنیہ کو چمڑے میں ڈال کر گلے وغیرہ میں لٹکانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے.
٢٣٨٩٤- ....حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی نیند میں ڈر جائے تو یہ دعا پڑھے أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يُلَقِّنُهَا مَنْ بَلَغَ مِنْ وَلَدِهِ وَمَنْ لَمْ يَبْلُغْ مِنْهُمْ کَتَبَهَا فِي صَکٍّ ثُمَّ عَلَّقَهَا فِي عُنُقِهِ (یعنی۔ میں اللہ کے غضب، عقاب، اسکے بندوں کے فساد، شیطانی وساوس اور ان (شیطانوں) کے ہمارے پاس آنے سے اللہ کے پورے کلمات کی پناہ مانگتا ہوں) اگر وہ یہ دعا پڑھے گا تو وہ خواب اسے ضرر نہیں پہنچا سکے گا۔ عبدالرحمن بن عمرو یہ دعا اپنے بالغ بچوں کو سکھایا کرتے تھے اور نابالغ بچوں کے لیے لکھ کر ان کے گلے میں ڈال دیا کرتے تھے۔
[جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1479 (29413) دعاؤں کا بیان؛
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 503 (18572) - طب کا بیان : تعویذ کیسے کیے جائیں]
٢٣٨٩٥- .....حضرت ابن سیرین تعویذاتِ قرآنیہ میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے.
٢٣٨٩٦- .....حضرت ایوب رح نے حضرت عبیداللہ بن عبدالله بن عمر رح کے بازو میں ایک دھاگہ دیکھا.
٢٣٨٩٧- .....حضرت عطاء رح نے فرمایا : نہیں ہے کوئی حرج کہ (گلے میں) لٹکایا جاۓ قرآن.
٢٣٨٩٨- .....یونس بن حباب سے روایت فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر رح سے سوال کیا گیا تعویذات بچوں پر لٹکانے کے بارے میں؟ تو انہوں نے رخصت (اجازت) دی اس میں
حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہے کہ نبی پاک ﷺ حضرات حسنؓ حسین ؓ کا استعاذہ(تعویذ)ان کلمات سے کرتے:
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّکُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَمِنْ شَرِّکُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔
ترجمہ:میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے کلمات تامہ سے ہر شیطان کی برائی سے اورتکلیف دینے والی چیز سے اورنظر لگنے کی برائی سے۔
(ترمذی:۲/۲۷،حصن:۲۷۳)
آپ ﷺ انہیں کلمات کو پڑھ کر دم کرتے تھے اورفرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم ؑواسماعیل ؑاوراسحاق ؑانہیں کلمات سے تعویذ کرتے تھے۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ
(بخاری:۲/۴۷۷)
اگر جانور سرکش ہوجائے(یا گاڑی وغیرہ) پریشان کرے
حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ جب کسی کا جانور پریشان کرے مثلاً (دودھ نہ دے،پیر مارے وغیرہ)تویہ آیت اس کے کان میں پڑھے:
اَفَغَیْرَدِیْنَ اللہِ یَبْغُوْنَ وَلَہُ اَسْلَمَ مَنْ فِیْ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ طَوْعاً وَکَرْھاً وَاِلَیْہِ یُرْجَعَوْنْ
ترجمہ:اب کیا یہ لوگ اللہ کےدین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں؛حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان سب نے اللہ ہی کے آگے گردن جھکا رکھی ہے(کچھ نے)خوشی سے اور (کچھ نے)ناچار ہوکراور اسی کی طرف سب لوٹ کر جائیں گے۔
فائدہ:جانوروں کو نرم اورمطیع کرنے کے لئے یہ دعا بہت مؤثر ہے دودھ میں بھی زیادتی ہوتی ہے،تعویذ بنا کر گلے میں بھی باندھا جاسکتا ہے؛ ایسے ہی اگر گاڑی وغیرہ خراب ہوجائے اس سے پریشان ہوجائے تو یہ دعا پڑھے۔
(الاتقان:۲/۲۱۰،اذکار نووی:۱۹۲)
تعویذ لٹکانے کے بجائے معوذتین کا عمل بہتر ہے
حضرت عبداللہؓ سے منقول ہے کہ انہوں نے کسی عورت کی گردن میں بندھی تعویذ دیکھا،آپ نے ہاتھ بڑھا کر اسے توڑدیا اورفرمایا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ،قل ھواللہ احد، قل اعوذ برب الفلق، اورقل اعوذ برب الناس،پانی پر پڑھو اورسراورچہرے پر پانی کا چھینٹا مارو، انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
(طبرانی، مجمع الزوائد:۱۱۵)
فائدہ:تعویذوں کا گلے میں لٹکانا کوئی اچھی اور بہتر بات نہیں ،بہتر یہ ہے کہ معوذتین کو پڑھے،پانی پر دم کرے،دم کردہ پانی پئے یا سر چہرے وغیرہ پر چھینٹے مارے،یہ زیادہ مؤثر ہے۔
=====================
حافظ ابن القیم رحمه الله نے اپنی کتاب ( زادُ المَعَاد : ٣/٥٧٢) میں نقل کیا ہے کہ
امام المروزي نے فرمایا کہ أبا عبد الله [يعني امام أحمد بن حنبل] کو یہ خبر پہنچی کہ مجهے بخار ہے تو انهوں نے میرے لیئے بخار کے علاج کا ایک تعویذ لکها جس میں یہ لکها ہوا تها ، : بسم الله الرحمن الرحيم باسم اللهِ وباللهِ ، وَمُحمدُ رسُولُ الله قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ ، وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الأَخْسَرِينَ ) اللهُمَّ رَبَّ جبرئيلَ وَمِیكائيلَ وَإسرافيلَ اِشفِ صاحبَ هَذا الكتابِ بحَولكَ وَقـُوَّتِكَ وَجَـبَرُوتِكَ إلهَ الخـَلقِ . آمين
امام أحمد بن حنبل رحمه الله سے جب کسی بلاء (بیماری وغیره) آنے کے بعد تعویذات لٹکانے کے بارے پوچها گیا ؟ تو انهوں نے فرمایا (أرجو أن لا يكون به بأس) میں یہ امید کرتا ہوں کہ اس میں کوئ حرج نہیں ہے ، اور امام أحمد بن حنبل رحمه الله بخار وغیره امراض میں تعویذ لکهتے تهے
وقال أحمد وقد سئل عن التمائم تعلق بعد نزول البلاء ؟ قال : أرجو أن لا يكون به بأس . قال الخلال : وحدثنا عبد الله بن أحمد ، قال : رأيت أبي يكتب التعويذ للذي يفزع ، وللحمى بعد وقوع البلاء
زاد المعاد في هدي خير العباد ، فصل الطب النبوي
یاد رہے کہ قرآنی آیات کو لکهہ کر پانی کے ساتهہ دهوکر مریض کو پلانا اور اس کا تعویذ بنانا سلف کے یہاں مشہور ومعروف ہے ، یعنی قرآنی آیات یا ادعیه ماثوره یا الله تعالی اسماء مبارکہ وغیره پرمبنی تعویذ ہو تو اس میں کوئ حرج نہیں ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ کوئ شرکیہ کلام یاغیر معروف کلام نہ ہو جیسا کہ جادوگر اور نجومی وغیره لوگ لکهتے ہیں
شیخ الاسلام ابن تیمیه رحمه الله فرماتے ہیں کہ : کسی بهی مصیبت زده مریض وغیره کے لیئے مباح سیاہی کے ساتهہ قرآن مجید سے کچهہ لکهنا اوراس ک وپانی سے دهوکر اس کو پلانا جائز ہے جیسا کہ امام أحمد بن حنبل وغيره نے اس کے جواز کی تصریح کی ہے
ويجوز أن يكتب للمصاب وغيره من المرضى شيئًا من كتاب اللّه وذكره بالمداد المباح ويغسل ويسقى، كما نص على ذلك أحمد وغيره، الخ
مجموع الفتاوى لابن تيمية رحمه الله (19/64) اهـــ
کی درد کا علاج قرآن مجید کے ساتهہ :
جس دانت میں درد ہو اس کے قریب گال پر یہ لکهے
بسم الله الرحمن الرحيم ، قـُل هـُوَ الذِي أنشـَأكـُم وَجَعَلَ لـَكـُمُ السـَّمْعَ وَالأبـْصَارَ وَالأفـْئِدَةَ قـَلِيـْلاً مـَّا تـَشـْكـُرُون، الملك :23 ]اهـ
اور یہ بهی لکهہ سکتا ہے
وَلـَهُ مَا سَكـَنَ فِي الليْلِ وَالنـَّهَارِ وَهـُوَالسَّمِيعُ العَلِيْم [ الأنعام : 13 ]. اهـ
حافظ ابن القيم رحمه الله نے اپنی کتاب ( الطب النبوي ) میں یہی تصریح کی ہے
یاد رہے کہ یہ ایک مجرب قرآنی دواء ہے لہذا اس کو یاد رکهنا چائیے
كتاب لوجع الضرس
يكتب على الخد الدي يلي الوجع باسم الله الرحمن الرحيم { قل هو الدي أنشأكم و جعل لكم السمع و الأبصار و الأفئدة قليلا ما تشكرون } [ الملك :23 ]اهـ
وإن شاء كتب
وله ما سكن في الليل و النهار و هو السميع العليم [ الأنعام : 13 ]. اهـ
[منقول من كتاب الطب النبوي لابن قيم الجوزية]
آيات السكينة کی تلاوت دل کے سکون واطمینان کی دوا
حافظ ابن القيم رحمہ الله اپنی کتاب (مدارج السالكين ـ منزلة السكينة ـ 2 / 502
میں فرماتے ہیں کہ
الله سبحانه وتعالی نے السكينة کا ( لفظ ) اپنی کتاب میں چهہ جگہ ذکرکیا ہے ،
• أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيْطانِ الرَّجِيـمِ
1• وَقَالَ لَهُمْ نِبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَى وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلـآئِكَةُ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِيـنَ (248) البقرة.
2• ثُمَّ أَنَزلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَعذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُواْ، وَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِيـنَ (26) التوبة.
3• إِلاَّ تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُواْ ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللّهَ مَعَنَا، فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُواْ السُّفْلَى، وَكَلِمَةُ اللّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (40) التوبة.
4• هُوَ الَّذِي أَنزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَّعَ إِيمَانِهِمْ، وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا (4) الفتح.
5• لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا (18) الفتح.
6• إِذْ جَعَلَ الّذِينَ كَفَرُواْ فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيّةَ حَمِيّةَ الْجَاهِلِيّةِ فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىَ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التّقْوَىَ وَكَانُوَاْ أَحَقّ بِهَا وَأَهْلَهَا وَكَانَ اللّهُ بِكُلّ شَيْءٍ عَلِيماً (الفتح:26)
حافظ ابن القيم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله کوجب مشکل اورسختی والے امورپیش آتے توآپ آيات السكينة پڑهتے تهے
حافظ ابن القيم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ
میں نے بهی دل کے اضطراب وپریشانی میں ان آیات کوآزمایا ہے اورمیں نے دل کے سکون واطمینان میں ان آیات کی ایک عظیم تأثير دیکهی ہے
ابن القيم رحمه الله " السكينة " کے شرح فرماتے ہیں کہ
یہ منزلة ومرتبہ خاص الله تعالی کی طرف سے عطا کی ہوئ منازل ومراتب میں ہے یہ کسبی منازل میں سے نہیں ہے ، یعنی اپنے عمل وکوشش سے یہ مرتبہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ خاص الله تعالی کا عطیہ ہے ۰
اور " السكينة " کا معنی ہے اطمینان و وقار اور وه خاص سکون جس کو الله تعالی اپنے کسی بنده کے دل میں اضطراب وخوف وپریشانی کے وقت ڈالتے ہیں
حاصل یہ کہ کسی بهی قسم کی پریشانی غم وخوف واضطراب وتنگی اگرپیش آئے توان آیات کی تلاوت کرنا سکون واطمینان کے حصول کا مُجرب ذریعہ ہے
یہ آیات روزانہ تین مرتبہ یا پانچ یا سات مرتبہ پڑهے ، اور بہتریہ ہے کہ كلمه السكينة کو تین مرتبہ تکرار کے ساتهہ پڑهے ۰
*****************
قرآنی آیات کا تعویذ بنانا ، یا مخصوص آیات کو لکهہ کرپانی میں گهول کرمریض کوپلانا ، سلف وخلف کے عمل سے ثابت ومشہور ہے ، الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ عرب کے سلفی علماء میں سے تهے وه ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں
سوال = كيا ولادت كے وقت سورۃ الزلزال كى قرآت كرنے سے آسانى پيدا ہو جاتى ہے، اور كيا ولادت ميں آسانى پيدا كرنے كے ليے كوئى دعائيں اور اذكار مشروع ہيں، اور كيا ولادت كے وقت دعا قبول ہوتى ہے ؟
جواب = ولادت كے وقت برتن ميں زعفران سے سورۃ الزلزلۃ " اذا زلزلزت الارض زلزالہا " اور اسى طرح وہ آيات جن ميں رحم كا ذكر ہے، اور اسى طرح { و ما تخرج من ثمرات من اكمامھا و ما تحمل من انثى و لاتضع الا بعلمہ (فصلت : 67 )}. اور فرمان بارى تعالى: { اللہ يعلم ما تحمل كل انثى و ماتغيض الارحام و ماتزداد و كل شيئ عندہ بمقدار (الرعد : 8 )}. تجربہ كيا گيا ہے كہ يہ آيات زعفران كے ساتھہ لكھہ كر اور پھر اس برتن ميں پانى ڈال كر زعفران كو حل كر كے نفاس والى عورت كو پلايا جائے اور نفاس والى عورت كے پيٹ كو ہاتھ سے ملا جائے، يا يہ آيات پانى ميں پڑھ كر وہ پانى نفاس والى عورت كو پلايا جائے اور اس كے پيٹ كو ملا جائے، يا پھر نفاس والى عورت كو پڑھ كر دم كيا جائے تو اللہ كے حكم سے اس كى ولادت ميں آسانى پيدا ہو جاتى ہے اور درد زہ كے وقت دعا كرنا قبوليت كے ليے اولى ہے كيونكہ يہ دعا مشكل و تنگى اور لاچارى كے وقت كى جا رہى ہے اور اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ كون ہے جو مضطر اور لاچار كى دعا قبول كرتا اور اس كى تكليف اور مشكل دوركرتا ہے، اورتمہيں زمين كا خليفہ بناتا ہے كيا اللہ تعالى كے ساتھہ كوئى اور بھى معبود ہے ؟ (النمل : ۶۲ )}. اور پھر مشكل و تنگى اور بےكسى كے وقت تو اللہ سبحانہ و تعالى دعا بہت قبول كرتا ہے اور مشكل و تنگى سے نجات دلاتا ہے.
[الشيخ محمد بن صالح العثيمين حفظه الله مجلة الدعوة العدد 1754 ص 36.]
*******************************
:رقیہ (دم جھاڑ پھونک) میں شرکیہ کلمات نہ ہوں
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے (شروع میں) دم کرنے سے منع کردیا تھا عمر بن حزم (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی آل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا، اے اللہ کے رسول ہمارے پاس ایک دم ہے جس کے ذریعے ہم بچھو کے ڈسنے پر دم کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو دم کرنے سے منع فرمایا ہے، راوی کہتا ہیں کہ پھر انہوں نے اس دم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں اس دم کے الفاظ میں کوئی قباحت نہیں پاتا تم میں سے جو کوئی اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتا ہو تو وہ اسے فائدہ پہنچائے۔" [صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1234(12864)، سلام کرنے کا بیان : نظر لگنے پھنسی یرقان اور بخار کے لئے دم کرنے کے استحباب کے بیان میں] حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم زمانہ جاہلیت میں جھاڑ پھونک کے ذریعہ منتر پڑھا کرتے تھے (جب اسلام کا زمانہ آیا تو ) ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ان منتروں کے بارے میں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان منتروں کو پڑھ کر مجھ کو سناؤ جب تک ان میں شرک نہ ہو میں کوئی حرج نہیں دیکھتا ۔"
[صحيح مسلم » كِتَاب السَّلَامِ » بَاب لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ شِرْكٌ ...رقم الحديث: 4086]
*******************************
قرآن مجید اور اذکار مسنونہ کے ذریعے سے دم کرنے پر اجرت (مانگ کر) لینے کے جواز کے بیان میں
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بعض صحابہ ایک سفر میں جا رہے تھے وہ عرب قبائل میں سے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان قبیلہ والوں سے مہمانی طلب کی لیکن انہوں نے مہمان نوازی نہ کی پھر انہوں نے صحابہ کرام سے پوچھا کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے کیونکہ قبیلہ کے سردار کو (کسی جانور نے) ڈس لیا ہے یا کوئی تکلیف ہے صحابہ میں سے کسی نے کہا جی ہاں پس وہ اس کے پاس آئے اور اسے سورت فاتحہ کے ساتھ دم کیا تو وہ آدمی تندرست ہوگیا انہیں بکریوں کا ریوڑ دیا گیا لیکن اس صحابی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک اس کا ذکر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کرلوں نہیں لوں گا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سارا واقعہ ذکر کیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول اللہ کی قسم میں نے سور رة فاتحہ ہی کے ذریعے دم کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: "تمہیں یہ کیسے معلوم ہو کہ یہ دم ہے پھر فرمایا ان سے لے لو اور ان میں سے اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔"
[صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1236 (12866) سلام کرنے کا بیان : قرآن مجید اور اذکار مسنونہ کے ذریعے سے دم کرنے پر اجرت لینے کے جواز کے بیان میں