Post by Mohammed IbRaHim on Feb 25, 2014 15:04:51 GMT 5.5
اہلحدیث بھائیوں کےلئے لمحہ فکریہ
سوال نمبر 1: اہلحدیث بھائی نماز جناز میں پہلی تکبیر کے بعد ثنا (سبحانک اللہم وبحمدک.... الخ) فاتحہ اور سورة پڑھتے ہیں اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر2: اہلحدیث نمازجنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد ایک سے زائد دعائیں پڑھتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر3: اہلحدیث نماز جنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد امام جب ایک سے زائد دعائیں پڑھتا ہے توپیچھے مقتدی بلند آواز سے آمین آمین کہتی ہیں۔ ا سکی ایک حديث پیش کريں۔
سوال نمبر4: اہلحدیث نمازجنازہ کی تمام تکبیروں کے ساتھ رفع یدیث کرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر5: اہلحدیث نمازوتر میںدعائی قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر6: نمازوتر میں دعائے قنوت کے اختتام پر منہ پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر7: اہلحدیث شہید کا غائبانہ جنازہ پڑھتے ہیں ۔اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر8: اہلحدیث علماءجمعہ کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر9: اہلحدیث علماءنمازعیدین کا خطبہ ايک مقامی زبان اور عربی زبان میں دیتی ہیں۔ اس کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر10: اہلحدیث بھائی شروع نماز میں رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت کے شروع میں رفع یدین کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دوسری اور چوتھی رکعت کے شروع میں اور سجدوں میں رفع یدین نہیں کرتے۔ اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر 11: اہلحدیث علماءکی اکثر نماز کی کتابوں میں حضورﷺ کا آخری عمر تک رفع یدین ثابت کر نے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔
کہ اہلحدیث جس جس جگہ پر رفع یدین کرتے ہیں اس ساتھ آخری عمر کی صراحت پر ايک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر12: اہلحدیث کے بقول عشر مبشرہ صحابہ رفع یدین کرتے تھے سوال يہ ہے کہ جس جس جگہ اہلحدیث رفع یدین کرتے ہیں۔
عشرہ مبشرہ سے ہر ايک ايک سے ايک ايک روایت پیش کریں۔
سوال نمبر13: اہلحدیث وتروں میں دعائے قنوت کے آخر پر ( ونستغفرک ونتوب اليک ) پڑھتے ہیں اس عملی کی حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر14: ايک مجلس کی تین طلاق جو تین کی نیت سے دی گئی ہوں اور حضور ﷺ اس کو ايک قرار دیا ہو۔ اس کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر15: چوتھے دن کی قربانی اگر حضور ﷺ نے کی ہو یا اس کا حکم دیا ہو آپﷺ کے سامنے کسی صحابی نے کی ہو۔ اس عمل کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر16: اہلحدیث رمضان میں پورا ماہ اپنی مسجدوں میں دو دو رکعت کی جماعت کروا کر 8 رکعت تراويح پڑھتے ہیں اور تین وتر پڑھتے ہیں۔اس عمل کی ایک حدیث پیش کريں۔
سوال نمبر 17: اہلحدیث بھائیوں کا دعوی ہے نماز شروع سے لے کر سلام پھیرنے تک مرد عورت کی نماز کا ایک ہی طریقہ ہے اس وعوی کی ايک حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر 18: اہلحدیث بھائی جب جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو اگر کوئی رکعت رہ جاتی ہے اور وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی نماز پوری کرنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں
اور رفع یدین کے ساتھ نماز شروع کرتے ہیں تو ان کے اس عمل کی ایک حدیث پیش کریں۔