Post by Mohammed IbRaHim on Feb 25, 2014 17:22:58 GMT 5.5
مسئلہ [20 رکعات] تراویح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تعیین مدعی
اس مسئلہ میں حنفیہ [شافعیہ ، مالکیہ ، حنبلیہ] مدعی اور غیرمقلدین مدعی علیہ ہیں کیونکہ ہم 20 رکعات کے قائل ہیں اور غیرمقلدین 8 رکعت کے ، 8 تک دونوں کا اتفاق ہے لیکن ہم زیادتی کو ثابت کرتے ہیں "والذی یثبت أمرا زائد فهو المدعی" لہذا ہم مدعی ہیں
نیز "المدعی من إذا ترك ترك" والی تعریف بھی ہم پر صادق آتی ہے ، ہم 20 رکعات کے قائل ہیں ، غیرمقلدین کی 8 رکعات ان 20 میں شامل ہیں ، وہ [غیرمقلدین] کہتے ہیں کہ آپ اپنے 20 رکعات والے دعوی سے دستبردار ہوجائیں تو بحث و مباحثہ ختم - اس کے پیش نظر بھی ہم مدعی ہیں اور دعوی لکھنا مدعی کی ذمہ داری ہے ، غیرمقلدین جواب دعوی لکھیں گے
ہمارا دعوی
"بیس رکعات تراویح مع الجماعۃ سنت مؤکدہ ہیں" سنت مؤکدہ کی صحیح تعریف ہمارے ہاں یہ ہے: "السنة المؤکدۃ ما واظب علیه النبی صلی الله علیه وسلم أو الخلفاء الراشدون" علامہ عبدالحئی لکھنوی نے "تحفۃ الاخیار" میں سنت مؤکدہ کی بہت سی تعریفیں نقل کیں اور ہر ایک پر نقص وارد کیا ہے
آخر میں اسی تعریف کو ترجیح دی [حاشیہ نمبر 01] تحفة الأخیار فی إحیاء سنة سید الأبرار ، القول الثانی والعشرون 273-4 + 275 إدارۃ القرآن
جواب دعوی
جواب دعوی ان سے لکھوانا ہوگا: "آٹھ رکعات تراویح مع الجماعۃ فی جمیع رمضان مع ختم القرآن" ، عشاء کے بعد متصلآ عشاء ہی کے وقت میں سنت مؤکدہ ہیں"
لفظ "تراویح" لکھوانا ہے ، قیام اللیل کے لفظ پر کفیایت نہیں کرتا کیونکہ قیام اللیل الگ چیز ہے تراویح الگ ، اور مناظر کہتے ہیں: "توجه المتخاصمین فی النسبة بین الشیئین" دو چیزوں کے درمیان جو نسبت ہے اس میں مدعی اور مدعی الیہ کا جھگڑا ہو ، ہم 20 رکعات تراویح کو ثابت کریں گے - اگر آپ قیام اللیل لکھتے ہیں تو پھر نسبت ہی جدا ہے ، ہمارا مدعا تراویح سے متعلق اور آپ کا قیام اللیل سے ، اختلاف کس چیز کا؟ اس لئے ان سے لفظ "تراویح" لکھوانا ہوگا
پھر ان سے سنت مؤکدہ کے تعریف طلب کرنی ہے ، اولآ تو ان کے ہاں تعریفات وغیرہ نہیں ، چند ایک نے تعریف کی: "السنة المؤکدۃ ما واظب علیه النبی صلی الله تعالی علیه وسلم" جس پر نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مواظبت فرمائی ہو - خود ان کے علماء علامہ نذیر حسین دہلوی ، علامہ وحید الزمان اور علامہ ثناء اللہ امرتسری نے تصریح کی اور "بخاری" و "ابو داؤد" میں بھی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے تراویح پڑھنا صرف 3 راتوں میں ثابت ہے ، تو پھر مواظبت کہاں ہے؟ سنت مؤکدہ کی تعریف تو صادق نہ آئی - ہماری ذکر کردہ سنت کی تعریف کو آپ تسلیم نہیں کرتے اور جس انداز میں آپ 8 رکعت کے قائل ہیں اس طرح ہم ان 8 کو بھی نہیں مانتے - آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مع الجماعۃ ، فی جمیع الرمضان، مع ختم القرآن تراویح پڑھی ہیں- اسے تو آپ کبھی ثابت نہیں کرسکتے - چلیں جن راتوں میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تراویح پڑھی ہیں ان کی تعداد کتنی تھی اور ان میں کون سی سورتیں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے پڑھیں؟ اسے ثابت کریں - یہ [غیرمقلد] حضرات خود اس بات کے قائل ہیں کہ ان تمام قیودات کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے تراویح کا ثبوت نہیں بلکہ صحابہ کرام سے ان کا ثبوت مع القیودات ہے - جب باقی قیودات [مع الجماعۃ ، فی جمیع رمضان ، مع ختم القرآن] میں صحابہ کرام کے قول کو مانتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ تعداد رکعات کے سلسلے میں صحابہ کے قول بیس رکعات کو نہیں مانتے؟
ہم لفظ تراویح کو صحابہ کرام کے اقوال سے ثابت کریں گے - غیرمقلدین بھی تسلیم کرتے ہیں اور ہم بھی کہ چار رکعت کے بعد بیٹھنے کو ترویحہ کہتے ہیں ، چار اور ملائیں تو ترویحتان ، چار مزید ملائیں تو ترویحات ، سولہ اور بیس رکعات پر تراویح کا اطلاق ہوتا ہے - آپ آٹھ رکعات کے قائل ہیں تو ان پر تراویح کا اطلاق نہیں ہوگا - بلکہ انہیں ترویحتان کہا جائے گا کیونکہ اسم اور مسمی میں بہرحال مناسبت ہوتی ہے
ہم اس بات کو ثابت کریں گے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کتنی راتیں تراویح پڑھائیں اور تعداد رکعات کتنی تھی
تراویح کی ابتداء
"عن أبی ھریرۃ قال: کان رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم یرغب فی قیام رمضان من غیر أن یأمرھم بعزیمة ، فیقول: من قام ایمانا و احتسابا غفرله ماتقدم من ذنبه ، فتوفی رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم والأمر علی ذلك ، ثم الأمر علی ذلك فی خلافة أبی بکر و صدرا من خلافة عمر علی ذلك" [الصحیح المسلم ، کتاب صلوۃ المسافرین ، باب الترغیب فی قیام رمضان ج1 ص 259 قدیمی کتب خانہ]
"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم قیام رمضان [تراویح] کی ترغیب دیا کرتے تھے لیکن تاکید کے ساتھ صحابہ کو کوئی حکم نہیں دیا کرتے تھے ، چناچہ آپ فرمایا کرتے تھے جو شخص اعتقاد کے ساتھ حصول ثواب کے لئے رمضان میں قیام کرتا ہے ، اس کے پہلے کے گناہ صغیرہ بخش دیئے جاتے ہیں - آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے وفات پائی اور قیام رمضان کا معاملہ اسی طرح رہا [یعنی باقاعدہ جماعت کا انتظام نہ تھا] پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں بھی یہی صورت رہہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کی ابتدائی ایام میں بھی یہی معمول رہا [اس کے بعد صحابہ کرام کی موجودگی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے باقاعدہ جماعت کا انتظام کیا]"
اولآ ترغیب دی اور فضائل وغیرہ بتائے باقاعدہ جماعت کا اہتمام نہیں تھا - حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ تراویح وحی غیر متلو سے ثابت ہے: "عن عبدالرحمن بن عوف قال: قال رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم: إن الله تبارك و تعالی فرض صیام رمضان علیکم و سننت لکم قیامه ، فمن صامه و قامه ایمانا و احتسابا خرج من ذنوبه کیوم ولدته أمه" [سنن النسائی ، کتاب الصوم ، باب ثواب من قیام رمضان و صامه إیمانا و احتسابا ج1 ص 308 قدیمی کتب خانہ]
"حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ رب العزت نے تم پر رمضان کے روزے فرض کئے ، اور میں تمہارے لئے رمضان کے قیام [تراویح] کو سنت قرار دیتا ہوں ، پس جو شخص صحیح اعتقاد کے ساتھ حصول ثواب کے لئے روزے رکھے اور قیام رمضان کرے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوگا جیسے وہ ماں کے پیٹ سے نکلا تھا"
"فرض صیام رمضان" سے معلوم ہوا کہ صیام رمضان کا ثبوت وحی متلو سے ہے اور "وسننت لکم قیامه" سے معلوم ہورہا ہے کہ تراویح کا ثبوت وحی غیر متلو سے ہے ہے ، جب قیام رمضان وحی غیر متلو سے ثابت ہے تو یہ اس پر نص ہے کہ تراویح اور قیام اللیل الگ الگ ہیں کیونکہ قیام اللیل کا ثبوت قرآن سے ہے: "ومن اللیل فتهجد" [بنی إسرائیل: 79]
غیرمقلدین اس پر کہتے ہیں کہ تراویح اور قیام اللیل [تہجد] ایک ہی ہے ، جب دونوں ایک ہیں تو آپ ان سے لکھوائیں کہ تراویح کا ثبوت قرآن سے ہے کیونکہ دونوں ایک ہیں اور تہجد کا ثبوت قرآن سے ہے لیکن وہ ہرگز لکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اکابرین میں سے کسی نے یہ دعوی کیا کہ تراویح قرآن سے ثابت ہے
کبھی کہتے ہیں "رمضان میں تراویح اور قیام اللیل [تہجد] ایک ہی ہیں - آپ ان سے کہیں کہ یہ لکھ کر دے دیں "رمضان میں تراویح کا ثبوت قرآن سے ہے" کیونکہ تہجد کا ثبوت کتاب اللہ سے ہے - تہجد "ہجود" سے ہے "ہجود" ترک النوم کو کہتے ہیں ، رات کے آخری حصے میں نیند چھوڑ کر نماز پڑھنا ، تہجد کا وقت اور ہے اور تراویح کا وقت اور دونوں الگ الگ ہیں
تراویح دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں
"عن عروۃ أن عائشة أخبرته أن رسول الله تعالی علیه وسلم خرج لیلة من جوف اللیل ، فصلی فی المسجد وصلی رجال بصلوۃ ، فأصبح الناس فتحدثوا ، فاجتمع أکثر منهم فصلوا معه ، فأصبح الناس فتحدثوا ، فکثر أھل المسجد من اللیلة الثالثة ، فخرج رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم ، فصلی فصلوا بصلاته ، فلما کانت اللیلة الرابعة عجز المسجد عن أھله حتی خرج لصلوۃ الصبح ، فلما قضی الفجر أقبل علی الناس فتشهد ثم قال: أما بعد! فإنه لم یخف علی مکانکم ، ولکنی خشیت أن تفترض علیکم ، فتعجزوا عنها ، فتوفی رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم والأمر علی ذلك" [الصحیح للبخاری ، کتاب الصوم ، باب فضل من قام رمضان ج1 ص 268 ، قدیمی - والصحیح لمسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب الترغیب فی قیام رمضان ج1 ص 259]
"حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنها نے قیام رمضان کے متعلق بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ایک رات مسجد میں جاکر نماز پڑھنے لگے، وہاں موجود صحابہ بھی آپ کی اقتداء میں نماز پڑھنے لگے ، صبح کو اس بات کا چرچا ہوا ، چناچہ دوسری رات پہلے سے زیادہ لوگ جمع ہوئے اور آپ کے ساتھ نماز پڑھی ، جب صبح یہ گفتگو عام ہوئی تو تیسری رات اور زیادہ لوگ آئے اور آپ کی اقتداء میں نماز پڑھی حتی کہ چوتھی رات اتنے لوگ آئے کہ مسجد چھوٹی پڑگئی لیکن اس رات آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مسجد نہیں گئے، صرف صبح کی نماز کے لئے گئے، نماز فجر کے بعد لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور تشہد پڑھنے کے بعد فرمایا: تمہارا اجتماع مجھ سے مخفی نہ تھا لیکن اس کے باوجود میں صرف اس خوف کی وجہ سے نہیں آیا کہ کہیں تمہارے اس شوق کی بناء پر یہ تم پر لازم نہ ہوجائے اور تم اس سے عاجز نہ آجاؤ ، رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات تک یہی سلسلہ رہا [کہ باقاعدہ جماعت کا انتظام نہ تھا]
معاملہ عدم جماعت پر ہی رہا اور صحابہ کرام نے دوبارہ جماعت کی ہو اس کا بھی ثبوت نہیں - تو جس طرح فعل رسول سنت ہے اسی طرح ترک رسول بھی سنت ہے - نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جماعت کو ترک کردیا تو آپ اسے سنت مؤکدہ کیوں نہیں قرار دیتے؟
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت میں مزید وضاحت مذکور ہے: "عن أبی ذر قال: صمنا مع رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم رمضان ، فلم یقم بنا شیأ من الشهر حتی بقی سبع ، فقام بنا حتی ذھب شطر اللیل ، فقلت: یا رسول الله ! لو نفلتنا قیام ھذہ اللیلة ، قال: فقال: إن الرجل إذا صلی مع الإمام حتی انصرف حسب له قیام لیلة ، قال: فلما کانت الرابعة لم یقم ، فلما کانت الثالثة جمع أھله و نساء ہ والناس ، فقام بنا حتی خشینا أن یفوتنا الفلاح ، قال: قلت: ما الفلاح؟ قال: السحور ثم لم یقم بنا بقیة الشهر" [سنن أبو داؤد ، باب نفریع شهر رمضان ، باب فی قیام شهر رمضان ج1 ص 202 ، إمدادیه]
"حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ کے ہمراہ رمضان میں روزے رکھے ، آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مہینے کے اکثر ایام میں ہمیں تراویح نہیں پڑھائیں ، یہاں تک کہ جب سات راتیں باقی رہ گئیں تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے تہائی رات تک ہمیں تراویح پڑھائی ، اس سے اگلی رات کچھ نہیں کہا ، جب پانچ راتیں بچ گئیں تو آدھی رات تک ہمیں تراویح پڑھائی ، میں نے عرض کیا ، یا رسول اللہ! کاش آج کی رات قیام اور زیادہ کرتے ، آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص امام کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ کر جاتا ہے تو اس کے لئے پوری رات کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے - اس سے اگلی رات کچھ نہیں کیا ، جب تین راتیں باقی رہیں تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں ، اپنی عورتوں اور لوگوں کو جمع فرمایا اور اتنی دیر تک تراویح پڑھائی کہ ہمیں اندیشہ ہوا کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے - راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا "فلاح کیا ہے"؟ حضرت ابوذر نے فرمایا [فلاح سے مراد] سحری کھانا ہے - پھر آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے باقی دنوں میں تراویح نہیں پڑھائی"
اس حدیث میں مطلقآ تراویح پڑھانے کا تذکرہ ہے ، تعداد کتنی تھی؟ اس کا ذکر نہیں ، نیز حدیث ناطق ہے کہ اول و آخر رمضان میں تراویح نہیں پڑھائی تو آپ اسے کہاں سے ثابت کرتے ہیں؟ آپ تو جمیع رمضان میں تراویح کو کو سنت مؤکدہ کہتے ہیں ، اس لئے آٹھ رکعات مع الجماعۃ فی جمیع رمضان مع ختم القرآن ان کا ثبوت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے نہیں اور نہ ہی آپ اسے دکھاسکتے ہیں ، یقینآ آپ ان کا ثبوت صحابہ کرام سے دکھائیں گے - جب باقی قیودات میں صحابہ کی بات مان لی تو تعداد رکعات کے سلسلے میں بھی صحابہ کے بات مان لیں اور بیس رکعات تراویح کے قائل ہوجائیں
إن أريدُ إلا الإصْلاحَ ما استطعتُ وَمَا توفيقي إلابالله
افادات: مناظر اسلام وکیل احناف حضرت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب دامت برکاتہم
تحفۃ المناظر صفحہ نمبر 271 تا 277
مسئلہ تراویح پر غیرمقلدین نام نہاد اہلحدیثوں سے مطلوب چند وضاحتیں!
Maslah'e Taraweeh per Ghair Muqallideen Naam Nihaad Ahle Hadeesoon say Matloob chund Wazahatain!
Raees ul Munazireen, Wakeel e Ahnaf, Tarjuman e Ahle Sunnat ,Mutakallim e Islam
Hazrat Moulana Muhammad Amin Safdar Okarvi Rehmahullah
Bismillahir Rahmanir Raheem
01 = Quran o hadees may taraweeh ka lafz moujood nahi - Albatah ba'ijma e ummat ramazan ki 1 makhsoos namaz ka name taraweeh hay - is ma'inay jo ijma'an sabit hay wo yeh hay "Germuqallid professor abdullah bahawal puri likhta hay" taraweeh ka name Huzoor sallallahu alahi wasallam kay zamanay may ejaad nahi huwa tha - yeh name baad may is waqt pardha jub logoon nay qiyaam e ramazan ki raka'atoon ki tadaad bardhadi - Huzoor akram sallallahu alahi wasallam ka amal to 8 raka'at hi tha - jis per taraweeh ka itlaaq ho hi nahi sakta kiyoon kay taraweeh tarweeha ki jama'a hay aur tarweeha her 4 raka'at kay baad 1 dafah aaraam karnay ko kehtay hain - 8 raka'at may choonkay tarweeha 1 hi hosakata hay - is liye Huzoor sallallahu alahi wasallam kay zamanay may taraweeh ka name ejaad nahi hosaka
Qari abdul raheem zahid dukandaar phone dukaan 2924 khateeb jama'e masjid mubarak ahle hadees kamaliyah - apnay is elaan k ahle hadees kay 2 ausool
اطیعوا الله واطیعو الرسول
ka farz hay k wo Allah wa Rasool say taraweeh ka lafz sabit karain aur is ka wo mainay Allah , Rasool say sabit karain jis kay mutabiq 1 tarweehay ko taraweeh kaha jasakay - naiz hafiz abdullah bahawal puri kay bayan kardah mainay ko kisi aayat ya hadees say galat sabit kardain - tenoon batoon ka jawab zaroor dain
02 = Taraweeh ki ta'areef ulama'a nay yeh likhi hay k namaz e taraweeh wo namaz hay jo maah e ramazan ki ratoon may esha'a kay baad bajama'at pardhi jaye [Fatawah ulama'e hadees] ulama'e ahle hadees nay namaz e taraweeh ki yeh ta'areef agar quran wa hadees say li hay , to wo aayat wa hadees pesh karain aur ager kisi ummati say chori ki hay , to kiya in ko ahle hadees kehlanay ka haq hay? ager yeh ta'areef galat hay to aap taraweeh ki saheeh aur jama'e mana'e ta'areef quran wa hadees say sabit kardain - hum bohot mamnoon hoon gay
03 = Ahle hadees ulama'a ka kehna hay k "Qiyaam e ramazan namaz e taraweeh say a'am hay - kiyoon kay namaz e taraweeh may jama'at bhi shart hay ager akelay akelay pardhain gay to taraweeh na huwe [Fatawah ulama'e hadees] ahle hadees ulama'a nay yeh baat quran wa hadees say li hay to wo aayat ya hadees pesh karain - ager kisi ummati say ye farq chori kiya hay to ahle hadees na rahay - aap hi himmat karkay qiyaam e ramazan aur taraweeh may konsi nisbat hay - Tasaawi , Tabayun , Amoon khusoos mutlaq ya Amoom khusoos mim wajhi , wo quran wa hadees say sabit kardain
04 = Janab na ishtehaar ka unwaan rakha hay "Kiya Sunnat e Rasoolullah sallallahu alahi wasallam per amal karna jurm hay" 8 raka'at taraweeh pardh kar jama'at say bhaag janay ko kis nay sunnat kaha hay? Allah Ta'ala nay ya Rasoolullah sallallahu alahi wasallam nay? jub unhoon nay nahi kaha to aap kis ki taqleed may is ko sunnat kehtay hain
05 = Aanhazrat sallallahu alahi wasallam ka khardhay hokar peshaab farmanay [Bukhari page 36 jild 1] . [Muslim page 133 jild 1] 1 kaprdhay may namaz pardhna [Bukhari page 51 jild 1] , [Muslim page 98 jild 1] Bachchay ko authakar namaz pardhna [Bukhari page 74 jild 1] , [Muslim page 205 jild 1] , Jootay [Shoes] pehan kar namaz pardhna [Bukhari 56 jild 1] , [Muslim page 198 jild 1] Haizah ki goud may sir rakh kar tilaawat karna [Bukhari page 44 jild 1] , [Muslim page 143 jild 1] Roza may biwi kay sath mubashirat karna [Bukhari page 285 jild 1] , [Muslim page 252 jild 1] yeh sub afa'al muttafiq alahi ahadees say sabit hain mager Sunnat e moukidah nahi hain 8 raka'at taraweeh pura maheena esha'a kay fora'n baad bajama'at masjid may pardhnay ka nafs saboot hi sahaah sittah may nahi wo kesay sunnat huwe - sunnat ki aesi jama'e mana'e ta'areef quran wa hadees say bayaan karain jis per mazkoorah afa'al to sunnat na banain aur 8 raka'at taraweeh pura maheena esha'a kay fora'n baad bajama'at masjid may sunnat sabit hojayain
06 = Ager sunnat kay liye muazibat aur istiqraar shart hay to 8 raka'at taraweeh pura maheena bajama'at esha'a kay fora'n baad masjid may kabhi Aehd e Nabvi sallallahu alahi wasallam may huwa , na Aehd e Khilaafat e Rashidah may na hi sunnat e nabvi huwe na sunnat e khulafa'a
07 = Saheeh hadees Allah Ta'ala aur Rasoole Aqdas sallallahu alahi wasallam nay kisi hadees ko na saheeh kaha hay na zaeef - is liye ahle hadees ko to na kisi hadees ko saheeh kehnay ka haq hay na zaeef kehnay ka - kisi ummati ki raaye say kisi hadees ko saheeh ya zaeef kehna ahlul raaye ka kaam hay na k ahle hadees ka - aur yeh taqleed hay na k tehqeeq
08 = Jub hadees kay saheeh ya zaeef honay ka faislah ummat nay hi karna hay to jis hadees ko ummat may talqi bilqabool naseeb hojaye wo darja'h tawaatur ko pohnch jati hay - is ki sanad ki tahqeeq may lagna goya suraj kay liye gawaah talaash karna hay 20 raka'at taraweeh ko dour e khilaafat say aaj tak talqi bilqabool haasil hay aur suraj say ziyadah roshan hay
09 = Tawaatur kay khilaaf shaaz wa matrook riwayaat ki bilkul wahi hesiyat hoti hay jo tilawata'n mutawaatir quran kay muqaablay may shaaz wa matrook qira'atoon ki hay koi musalmaan mutawaatir quran chordh kar in ki tilaawat karay to qaabil e malaamat hay
10 = Kiya 20 raka'at pardhnay walay 8 raka'at kay taarik hain? kiya 100 martabah astaghfaar karnay walay 70 martaba astaghfaar wali hadees kay taarik hain? kiya 3 , 3 dafah a'azaaye wazu dhonay walay , 1 , 1 dafah aur 2 , 2 dafah a'azaaye wazu dhonay wali hadees kay tark kay mujrim hain? kiya shalwaar qameez , pagrdhi , banyaan , jarsi aordh kar 5 kaprdhoon may namaz pardhnay wala 1 kaprdhay may namaz pardhnay wali mutawaatir ahaadees ka mukhaalif hay? kiya pura maheena bajama'at namaz e taraweeh masjid may pardhnay wala sirf 3 din jama'at wali hadees ka mukhaalif hay phir 20 waloon kay khilaaf 8 waloon ko shour machaanay ka kiya jawaaz hay jub k 20 raka'at may 8 raka'at shaamil hain
11 = 8 raka'at taraweeh aur 1 witar bajama'at pura maheena esha'a kay fora'n baad masjid may adaa karna na Nabi Paak sallallahu alahi wasallam say sabit hay na kis Sahabi say na kisi Tabayi say aur na hi kisi Taba'a Tabayi say
12 = Bukhari may mazkoor Hadees e Aisha razi allahu aunhu may taraweeh ka lafz dikhaakar imam bukhari rehmahullah ki islaah farmadain - jinhoon nay tahajjud aur taraweeh ka alag alag baab baandh kar bhi aur khud taraweeh aur tahajjud alag alag pardh kar bhi in ka 2 namazain hona sabit kardiya aur puri zindagi may 1 raat bhi Imam bukhari rehmahullah nay na 8 taraweeh pardheen na kisi ko 8 pardh kar bhaag jana ki targheeb di
13 = Imam maalik 179 hijri , Imam abdul razzaq 211 hijri , Imam muslim 261 hijri , Imam daarmi 255 hijri , Imam abu dawood 275 hijri , Imam muhammad bin nasar maroozi , Imam tirmizi 279 hijri , Imam nisayi 303 hijri , Imam abu auwaanah 316 hijri , Imam ibne khuzemah aur Sahib e mishkaat rehmatullahi alahi ajmayeen sub nay apni apni hadees ki kitaboon may taraweeh per baab baandha hay aur sub Hadees e Aisha razi allahu anha bhi apni apni kitaboon may laaye mager taraweeh kay baab may nahi laaye - ager is hadees may taraweeh ka lafz dikhadain to kam az kam in hazraat ki islaah hojaye
14 = Ummul Momimeen Sayyeda Aisha siddiqah razi allahu anha nay Aap sallallahu alahi wasallam ki tahajjud bamah witar yoon bayan farmayi 4+3 , 6+3 , 8+3 , 10+3 [Abu dawood page 193 jild 1] aap ki masjid may 4 raka'at pardh kar kitnay aadmi bhaag jatay hain? 6 raka'at pardh kar kitnay bhaag jatay hain? aur 10 kitnay pardhtay hain aur is ki tafseeli hadees may Amma jaan Hazrat Aisha razi allahu anha nay 8+1 ka siray say koi zikar hi nahi farmaya
15 = Aap nay Ammi jaan Hazrat Aisha razi allahu anha per jhoot bola hay k inhoon nay farmaya k taraweeh aur tahajjud 1 hain - is ka saboot do ya toubah namaah shaya'e karo
16 = Tareekh ul khulafa'a kay mutaabiq 14 hijri may masjid e nabvi may baqaidah namaz e taraweeh bajama'at ka aghaaz huwa - Sayyeda Aisha razi allahu anha kay hujray kay sath 7 saal 20 raka'at taraweeh pardhi jaati rahi na aap nay kabhi is hadees ko 20 raka'at pardhnay waloon kay khilaaf pesh farmaya aur na hi itnay saloon may kisi 1 hi aadmi ko targheeb di k tum 8 raka'at pardh kar bhaag jaya karo? ager kiya to saboot pesh karo
17 = Hazrat jaabir razi allahu aunhu nay madina munawwarah may hi 78 hijri may wisaal farmaya 64 saal aap kay saamnay 20 raka'at taraweeh bajama'at masjid may hoti rahi mager inhoon nay na in ko 8 ki koyi hadees sunaayi na yeh hi sabit hay k wo 8 raka'at pardh kar nikal jatay thay halaan kay Hazrat jaabir razi allahu aunhu khud is hadees kay raawi hain k her nayi baat bidda'at hay aur her bidda'at gumrahi hay aur aagh may lay janay wali hay
18 = Hazrat farooq e azam razi allahu aunhu nay jub logoon ko taraweeh per jama'a farmaya to wo loog awwal shab may taraweeh pardhtay thay
كان الناس يقومون اوله
[Bukhari page 269 jild 1 , Mouta'a] aap nay Mouta'a maalik rehmahullah kay hawalay say Hazrat umar razi allahu aunhu ka hukum naqal kiya hay is may aakhir shab ka zikar hay phir is may na 8 raka'at ka lafz na taraweeh ka na ramazan ka na is per istiqra'a ka ko saboot - yahaan to bilkul 2 aur 2 4 rotiyoon wali misaal puri kardi hay is may yeh 5 lafz dikhaado
[01] Awwal shab
[02] 8 [Raka'at ka lafz]
[03] Taraweeh
[04] Ramazan
[05] Istiqra'a
bahawala Mouta'a imam maalik to hum 5 rupay aap ko ina'am dain gay
مرداں بکوشید ، دیدہ باید
19 = Aap nay yeh bhi jhoot bola k Mouta'a imam maalik rehmahullah may Hazrat umar razi allahu aunhu kay hukum denay ki wajah Hadees e Aisha razi allahu anha ko qaraar diya hay
20 = Taraweeh ki raka'atoon ki tadaad ki hadees ki her musalmaan ko her ramazan may zaroorat hay - kiya wajah hay k Hazrat jaabir razi allahu aunhu nay yeh hadees na Masjid e Nabvi may sunaayi aur na hi kisi Mahaajir ya Ansaar ya kisi Faqahi Sahabi ko sunaayi sirf aur sirf 1 aadmi Essa bin jariyah ko sunayi jis jo baaz muhaddiseen Munkir ul Hadees tak kehtay hain 20 raka'at kay amli tawaatur kay muqablay may is shaaz wa munkir riwaaya per amal kesay durust hay
21 = Essa bin jariyah jesay Munkir ul Hadees nay bhi saari umer may Qum kay 1 shia Yaqoob bin abdullah kay siwa kisi kay samnay ye shaz wa munkir riwaayat bayaan na ki - aakhir aap jesay Neem shia ka qaroorah kisi shia sy hi milay ga
22 = Is shia nay bhi is Munkir ul Hadees ki yeh shaz wa munkir riwaayat 1 Muhammad bin hameed kazzaab dusray mastor ul haal kay elaawah kisi 1 aadh ko sunaayi - yeh hay Ijma'e ummat aur amli tawaatur kay mukhaalif 1 shaz wa munkir riwaayat ki haqeeqat
23 = Behqi nay jub Amr e Farooqi ko khud matrook qaraar diya k baad may amal Aehd muhammad , Aehd usman , Aehd ali may 20 raka'at per naqal kiya to matrook ko tark kiya
24 = Hazrat allamah anwar shah kashmiri rehmahullah ki ebaarat naqal karnay may 5 bad diyaantiyaan ki hain sub say pehlay unhoon nay
[01] Likha hay k Aayimmah Arbah may say koyi bhi 20 raka'at say kam taraweeh ka qayil nahi aur jamhoor Sahaba ka maslak bhi 20 raka'at ka hay [Arf ul shizi]
[02] Phir farmatay hain kay Aayimmah Arbah ka 20 raka'at taraweeh ka maslak Hazrat Farooq e Azam razi allahu aunhu say makhooz hay
[03] Phir farmatay hain k Hazrat Farooq e Azam razi allahu aunhu ka yeh maslak hi Sunnat hay
[04] Phir farmatay hain k Imam e Azam abu Hanifa rehmahullah farmatay hay k Hazrat Farooq e Azam razi allahu aunhu is may Bidda'ati nahi thay balkay unhoon nay yeh Nabi Paak sallallahu alahi wasallam say hi liya hay
[05] Phir farmatay hain k yeh daleel hay k 20 raka'at taraweeh ki asal Nabi Paak sallallahu alahi wasallam say hi hay agercha hamain qawi sanad say na pohnch ho [Arf ul shizi]
yeh paanchoon batain dukandaar khateeb nay chordh di hain aur Allamah anwar shah kashmiri rehmahullah yeh bhi farmatay hain k naan nihaad ahle hadees ko sehri kay nuboot tak taraweeh pardhni chahiye - yahi Huzoor sallallahu alahi wasallam ka aakhri raat ka amal hay jo sirf 8 raka'at per iktefa'a karta hay aur Sawad e Azam say alag ho kar in ko bidda'ati kehtay hay wo apna anjaam soch lay [Faiz ul baari] aur Hadees Paak may Sawad e Azam say katnay walay ka anjaam jahannum bataya hay naiz Hadees may khiyaanat ko munafiq ki alaamat bataya hay na k ahle hadees ki - kiya koi dukan daar dikha sakta hay k Allamah anwar shah kashmiri rehmahullah nay farmaya ho k 8 raka'at taraweeh pardh kar bhaag jaya karo
25 = Is khateeb [Abdullah bahawal puri] nay Hashiya Hidaya kay hawalay may yeh bhi khiyaanat ki hay - waha to saaf likha hay k 20 raka'at taraweeh Khulafa'e Salasah ki muazibat ki wajah say Sunnat e Moukidah hay - aur 8 raka'at taraweeh pardhnay wala Sunnat e Moukidah ka taarik hay "Ager himmat hay to ye ebaarat dikhao k Hashiya Hidayah may likha ho k 8 raka'at pardh kar bhaag jaya karo
26 = Dukandaar khateeb [Abdullah bahawal puri] nay
السنن الکبری کو السنن الکبرا
likha hay aur
فی ذالك قوۃ
ka matlab zaeef kiya hay!
27 = Quran Paak kay hashiye per jo Ruko'o ki [ع] banay hain - yeh kub aur kis nay kis maqsad kay liye lagaye gaye Allamah sarkhasi 483 hijri aur Qazi khan 827 hijri nay aur Aalamgiri may bhi hay k ye ruko'o 20 raka'at taraweeh kay liye lagaye gaye thay - kisi kisi muslimah Qari nay is ki tardeed ki hay - ager nahi to maloom huwa k 20 raka'at say kam taraweeh kay ta'mmul ka tasawwur bhi musalmanoon may nahi raha - aur puri Ummat ka ta'mmul 1 ruko'o fi raka'at pardh kar khatam Quran ka hi raha
28 = Jub taraweeh mustaqil bajama'at shuro'o huwe to khatam Quran kay liye Aayat e quraniyah ki koi taqseem ki gayi Allamah sarkhasi , Qazi khan aur Aalamgiri may Imam e Azam abu Hanifa rehmahullah say manqool hay k taqreeban 10 aayat fi raka'at pardhi jayain to rozana 200 kay qareeb aayaat 20 raka'at taraweeh may pardhi jayain gi aur 30 din may 6000 kay qareeb aur aasani say Quran khatam hojaye ga - kiya kisi muslimah Qari nay is ki Ummat may tardeed ki ya ruko'o aur aayaat ki taqseem Ummat may ijma'an musallam rahi - is ka mukhalif yaqeenan khaariq e ijma'a aur qaabil e malaamat hay
29 = Allah Ta'ala Quran Paak may irshaad farmatay hain k Muhajireen , Ansaar aur in ki achchi tarah perwi karnay waloon say Allah raazi hay - aur wo Allah say raazi hain , in kay baad munafiqeen ka zikar hay [9:100-101] aur Imam ibne Timiyah rehmahullah farmatay hain k "yeh baat sabit hochuki hay k Hazrat Aubayi bin Ka'ab razi allahu aunhu ramazan may 20 raka'at taraweeh aur 3 witar pardhatay thay aur bohot say ulama'a nay isi ko sunnat farmaya hay kiyoon kay wo Muhajireen aur Ansaar ki moujodgi may pardhatay tha aur kisi 1 nay bhi inkar na kiya [Fatawa ibne Timiyah page 112 jild 23] kiya in ka raastah chordhnay wala qaabile malaamat nahi
30 = Allah Ta'ala farmatay hain k khulafa'a kay dour may isi deen ko tamkeen aur mazbooti naseeb hogi jo Khuda ka pasandeedah hay aur is say nikalnay waloon ko faasiq farmaya [24:55] aur Aanhazrat sallallahu alahi wasallam nay farmaya laazim pakrdho meri Sunnat aur Khulafaye Rashideen ki Sunnat ko aur daantoon say mazboot pakrdho [Tirmizi] aur 20 raka'at taraweeh ko dour Khilafat e Rashidah may hi istiqraar aur talqi biqabool naseeb huwe [Behqi page 496 jild 2 , Ibne abi Sheebah page 393 jild 2 wagerah]
31 = Allah Ta'ala nay bhi Quran Paak may
سبيل المؤمنين
yani ijma'a say katnay walay ko dozakhi faqmaya [4:15] aur Huzoor sallallahu alahi wasallam nay bhi Sawad e Azam say katnay walay ko dozakhi farmaya [Mishka'at] aur 20 raka'at taraweeh per Dour e Sahaba may ijma'a huwa [Almufti ibne Qadamah page 167 jild 2 , Irshad ul Baari page 515 jild 3 , Sharah Niqayah page 241 jild 2]
32 = Khateeb [Abdullah bahawal puri] ko jarah ka shouq hay mager ausool say jahaalat ki bina'a per bila wajah jarah karta hay - jarah jub qabool hoti hay k mufassir ho aur sabab e jarah muttafiq alahi ho aur jare'h nase'h ho na k muta'asib wa mutashaddid [Alminaar 710 hijri] Ibrahin bin Usman ko Yazeed bin Haroobi nay a'adal qaraar diya hay [Tehzeeb] aur Ibne Hijr rehmahullah nay Haafiz [Fatah ul Baari] to wo mukhtalif feei husan huwa
33 = Khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab ko aaj Ibrahim bin Usman Hanif nazar aaraha hay halaan kay Salat ur Rasool may Hakeem sadiq sialkoti sahab nay hadees likhi hay k Hazrat ibne Abbas razi allahu aunhu kehtay hay Nabi Sallallahu alahi wasallam nay janaza ki namaz may surah fatiha [Baad Takbeer e Aula'a kay] pardhi [Ibne Majah] is kay tarjumah may namaz aur baad takbeer aula'a kay alfaaz Hakeem sadiq sahab nay mehaz jhoot Huzoor sallallahu alahi wasallam kay zimmah lagaye hain is ki sanad may bhi yahi raawi Ibrahim bin Usmam hay - is kitab [Salat ur Rasool] ki tasdeeq akhbaraat may say Dawn , Inqelabb , Aafaaq Saheefah , Ahsaan , Zameendaar , Nawaay e Pakistan , Alhamra'a , Alaetesaam , Nawaay e Millat , Noor e Touheed , Faraan , Nawaay e Waqt , Tarjumaan kay elaawah ulama'a may say Moulana dawood ghaznavi , Muhammad ismail muhaddis gujranwala , Muhammad abdullah saani amartasri , Noor hussain girjaakhi , Moulana ahmed deem ghakardhvi , Hafiz muhammad gondalvi nay ki hay aur yeh kitab her germuqallid [Naam nihaad ahle hadees] kay ghar hoti hay - waha khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab nay shour kiyoon na machaaya k Ibrahin bin Usman raawi muhaddiseen kay nazdeek bil'ittefaaq zaeef hay - jis raawi say janazah may fatiha ki farziyat sabit kartay ho is ki [Riwayat karda] hadees may 20 raka'at taraweeh kiyoon chordhtay ho jo sunnat hay jub k yeh bhi farq hay k 20 raka'at taraweeh ko ummat may talqi bilqabool hasil hay aur Imam Maalik rehmahullah farmatay hain k janazah may fatiha pardhna Madina may mamool hi nahi [Almadoona] yani taraweeh may to amli tawaatur ki wajah say zouf khatam hogaya aur fatiha janazah riwaayata'n bhi shaaz aur amla'n bhi matrook nikli
34 = Khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab likhtay hain k intehaayi baddiyaanti say kaam liya hay aur bagair jama'at ka lafz naqal nahi kiya - khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab ki nazar kamzoor hay ishtehaar may 2 kitaboon ka hawalah hay [Musannif ibne Abi Sheebah 235 hijri] is may bagair jama'at ka lafz nahi aur [Behqi 458 hijri] may hay , to muttafiq alahi hissah hi naqal kiya hay mukhtalif feeh ko chhordh diya hay jub k dusri kitaboon may bhi yeh lafz nahi hay
35 = Ahaadees aur ummat kay ijma'a say sabit hay k Aanhazrat sallallahu alahi wasallam nay ibteda'a may taraweeh bajama'at pardhayeen phir jama'at tark farmaadi - maloom htwa k bagair jama'at kay taraweeh pardhna Aap sallallahu alahi wasallam ka aakhiri amal hay aur jama'at wali ta'adaad ka nasikh hay - janab nay Fatah ul Qadeer ki ebaarat say ثم تركه kay alfaaz chhordh kar waqayi intehaayi baddiyaanti say kaam liya hay
36 = Janab nay naqal farmaya hay Aap sallallahu alahi wasallam nay 8 raka'at taraweeh pardhayeen na kisi riwaayat may taraweeh ka lafz na Riwaayat e Jaabir razi allahu aunhu may 3 ka shayad ليلة ka tarjumaa aap kay haan 3 raat ho - kiyoon kay 1 ko 3 aur 3 ko 1 karna to aap ka rozmarrah [ka kaam] hay
37 = Sayyedena Farooq razi allahu aunhu kay zamanay may 20 raka'at taraweeh ki riwaayat kay baray may likha hay ye riwaayat 2 tareeq say hay aur donoon may 1 , 1 raawi majhool ul haal hay - awwala'n to talqi bilqabool kay baad jarah ka koyi jawaaz hi nahi - phir yeh k pehli aur teesri sadi kay raawi ko Abdul rehman mubarak puir 1353 hijri nay mehaz apni hawa parasti say majhool ul haal likh diya - is bay daleel baat ki khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab nay andhi taqleed karli jub k 14 sadiyoon may 1 bhi musallimah muhaddis nay in ko majhool ul haal nahi likha - umeed hay k khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab in kay kisi ma'asir muhaddis say in ka majhool ul haal hona sabit karain gay aur na apni jahaalat ka elaan karain gay
38 = Kiya Mubarak puri say pehlay in riwayaat ko kisi muhaddis nay zaeef kaha hay - sirf 1 hawala darkaar hay
39 = Kiya ghair muqallideen [Naam nihaad ahle hadees] say pehlay kisi 1 musalmaan nay bhi is ka inkaar kiya k Dour e Farooqi razi allahu aunhu say 20 raka'at taraweeh per istiqraar nagi huwa
40 = Kiya kisi 1 musalmaan nay bhi yeh likha hay k Khilaafat e Rashidha may 8 raka'at taraweeh per istiqraar huwa
41 = Sirf 1 musalmaan aesa batado jis nay 20 raka'at taraweeh ki hadees ko zaeef kaha ho aur sath hi 20 raka'at kay istiqraar ka inkaar kiya ho - jub talqi bilqabool say zouf khatam hojata hay to in kay zouf ka qoul naqal karna aur 20 raka'at taraweeh per istiqraar kay qoul ko chordh dena aesi baddiyaanti hay jis ki misaal Swami dianand ki kitaboon may hi mil sakti hay , idrees
42 = Jamiyah Ummul Qura'a Makkah tul Mukarrama kay austaad Al shiekh muhammad ali Alsabooni nay sha'aban 1403 hijri may 1 risalah tehreer farmaya jis ka name hay
الهدی النبوی الصحيح فی صلاة التراويح
jis may unhoon nay sabit kiya hay k 20 raka'at taraweeh hi ummat may mutawaatir hay - is risalah ka jawab khateeb [Abdullah bahawal puri] sahab nay aaj tak nahi likha shayad Saudia say paisay band honay ka khatra ho
43 = Isi tarah Saltanat e saudia kay zimmedaar rukun Fazeelat ul shiekh Atiyah Muhammad Saalim Alqazi bil Muhakkamat ul kubra'a bil Madinat ul Munawwarah wal Mudarris fil Masjid ul Nabvi 1407 hijri may 1 risalah
التراویح اکثر من الف عام فی مسجد النبی علیه الصلوۃ والسلام
likha inhoon nay puri islami duniya aur khusoosa'n Masjid e Nabvi ka mutawaatir ta'mmul 20 raka'at taraweeh ka hi sabit kiya hay aur yeh bhi tehreer farmaya hay k Masjid e Nabvi may 1 Quran taraweeh may aur 1 Quran tahajjud may khatam hota hay - aur unhoon nay 4 hi mazaahib ka zikar farmaya hay Hanfi , Maalki , Shafayi , Hanbali aur kis mazhab ka name tak nahi liya
44 = Yeh to wazeh hay k Haram paak aur Masjid e Nabvi may 20 raka'at taraweeh bajama'at hoti hain - Fazeelat ul Shiekh Muhammad bin Sualeh bin Alaseemain farmatay hain
ومنهم من یصلی بعضها وینصرف قبل امامه وھذا حرمان لفضیلتها . وقد قال النبی صلی الله علیه وسلم من قام مع الامام حتی ینصرف کتب له قیام لیلة فاصبروا حتی یکمل الامام صلاته [الضیاء اللامع من الخطب الجوامع صفحہ نمبر 468]